اسلام آباد،ای بینکنگ کی مجموعی ٹرانزیکشنز اے ٹی ایم مشینز کے ذریعے سال 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران 51 فیصد بینکنگ کی گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میں اکتوبر تا دسمبر 2020 کے دوران ای بینکنگ کے شعبہ میں اے ٹی ایمز کے ذریعے 51 فیصد رقوم کا لین دین کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر رئیل ٹائم آن لائن بینکنگ (آرٹی او بی)کے ذریعے 17 فیصد کاروبار ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران مجموعی ای بینکنگ میں موبائل فون بینکنگ کا شیئر 15 فیصد جبکہ پوائنٹ آف سیلز مشینز کے ذریعے 8 اور انٹرنیٹ کے ذریعے 7 فیصد بینکنگ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس حوالہ سے ای کامرس کے شعبہ کا حصہ 2 فیصد رہا ہے۔ اس طرح گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں اے ٹی ایمز کے ذریعے سب سے زیادہ بینکاری کی گئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آر ٹی او بی اور موبائل فون بینکاری تیسرے نمبر پر رہی ہے۔
ای بینکنگ کی مجموعی ٹرانزیکشنز اے ٹی ایم مشینز کے ذریعے 51 فیصد بینکنگ کی گئی، سٹیٹ بینک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
