Monday, May 18, 2026
ہوماسلام آبادایم سی آئی اسلام آبادمیں حفظان صحت کے بہتر معیارات کیلئے پر عزم ہے، ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی

ایم سی آئی اسلام آبادمیں حفظان صحت کے بہتر معیارات کیلئے پر عزم ہے، ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی

اسلام آباد،ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کی طرف سے چھابڑی فروشوں کیلئے پہلی فوڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد حفظان صحت کے بہتر معیارات کیلئے پر عزم ہے ،پاکستان میں شہریوں کی بڑی تعداد اسٹریٹ فوڈز کی دلدادہ ہے اور یہ اسٹریٹ ونڈرز وخانچہ فروش ، شہروں میں بسنے والی غرباء کی بڑی تعداد کی خوراک کی ضروریات پوری کر رہے ہیں ۔وہ بدھ کو اسلام آباد میں اسٹریٹ ونڈرزکیلئے پہلی فوڈ ٹریننگ ورکشاپ کے موقع پر سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔

تربیتی ورکشاپ کا انعقاد انسٹیٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز آف یونیورسٹی آف ایرڈ ایگریکلچر راولپنڈی کے تعاون سے کیا گیا ۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے اس موقع پر چیف کمشنر وچیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کا پیغام بھی پہنچایا کہ اسٹریٹ ونڈرز کا یہ اقدام شہر اور ملک بھر میں تمام اسٹریٹ ونڈرز کیلئے مثال بنے گا اور اس کے تحت اسٹریٹ ونڈرز بین الاقوامی معیار کے برابر لائے جا سکیں گے ۔تربیتی ورکشاپ کا مقصد تمام اسٹریٹ فروشوں کو کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کے دوران صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کے حوالے سے تربیت دینا ہے ۔تربیتی ورکشاپ سے کورونا وائرسز کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔تربیتی ورکشاپ کے پہلے مرحلے میں جی الیون مرکز سے تعلق رکھنے والے اسٹریٹ ونڈرز کے 14رکنی بیچ نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی ،سی ڈی اے ،پائیڈ اور احساس پروگرام کے تعاون سے اسٹریٹ ونڈرز کیلئے پہلا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے جا رہی ہے ، تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا اور زیادہ سے زیادہ اسٹریٹ ونڈرز کو تربیت فراہم کی جائے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔