ہومکھیلپاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے ماونٹ اناپورنا کو سر کرلیا

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے ماونٹ اناپورنا کو سر کرلیا

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے 8091 میٹر بلند ماونٹ اناپورنا کو سر کر لیا۔
ساجد سدپارا نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے اناپورنا کو سر کیا جو دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔
ساجد سدپارا پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے اناپورنا کے ٹاپ پر پہنچے۔


ساجد سدپارا 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
انہوں نے اس سے قبل کے ٹو، مناسلو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی بغیر مصنوعی آکسیجن سر کیے۔
ساجد سدپارا آنے والے دنوں میں مانٹ مکالو، دالواگیری اور کنگچنجونگا بھی سر کریں گے۔
ساجد سدپارا عظیم کوہ پیما علی سدپارا مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کے 2 دیگر کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی بھی مانٹ اناپورنا پر موجود ہیں جو کیمپ تھری پر ہیں۔
نائلہ اور شہروز 17 اپریل کو اناپورنا سر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔