ہومپاکستانپی ٹی آئی پنجاب کا اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ، سہیل آفریدی کو آنے کی دعوت

پی ٹی آئی پنجاب کا اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ، سہیل آفریدی کو آنے کی دعوت

لاہور(سب نیوز) پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی قیادت نے صوبے میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قیادت نے سہیل آفریدی کو صوبے میں آنے کی دعوت دے دی۔
رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ متفقہ طور پر پنجاب میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلی جب تشریف لائیں گے ہم انہیں ویلکم کریں گے۔دوسری جانب اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے پنجاب میں جاری کریک ڈاون پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ارکان نے اجلاس میں کہا ہے کہ پنجاب میں کارکنان پر بدترین کریک ڈاون شروع ہوچکا ہے، اسٹریٹ موومنٹ کی صورت میں کریک ڈاون مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، لانگ مارچ کی کال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس میں اکثریتی ارکان اسٹریٹ موومنٹ کے حامی نکلے اور کہا کہ ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب کی عوام نکلنے کیلئے تیار ہے۔
سہیل آفریدی نے جواب دیا ہے کہ ہم کسی سے نہیں ڈریں گے آپ جہاں بلائیں گے میں آوں گا۔پنجاب کی قیادت نے اکثریتی ارکان کی حمایت پر اسٹریٹ موومنٹ جلد شروع کرنے کا فیصلہ ہے، تاریخ اور وقت کا اعلان وزیر اعلی سہیل آفریدی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔