ہومبریکنگ نیوزشاہ چارلس سے ملاقات میں سلمان علی آغا کیوں نہیں تھے؟ مائیک ہیسن نے خاموشی توڑ دی

شاہ چارلس سے ملاقات میں سلمان علی آغا کیوں نہیں تھے؟ مائیک ہیسن نے خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان کے عبوری ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے شاہ چارلس سے ملاقات میں سلمان علی آغا کی عدم شرکت پر گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول صحافت قرار دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ سلمان آغا سمیت 3 کھلاڑیوں کو شاہی تقریب سے بہت پہلے اسکواڈ سے ریلیز کر کے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ ان قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں کہ کھلاڑی نے ڈراپ ہونے پر احتجاجا اس ملاقات کا بائیکاٹ کیا۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ مائیک ہیسن نے حالیہ پریس کانفرنس کے دوران ان قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کی جن میں دعوی کیا جا رہا تھا کہ سلمان علی آغا نے تیسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خلاف بطور احتجاج کلیرنس ہاس میں شاہ چارلس سوم سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔

مائیک ہیسن نے 2 ٹوک الفاظ میں کہا کہ میرے آنے اور بکنگھم پیلس کی تقریب سے بہت پہلے ہی ان 3 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا تھا اور انہیں ایک نوٹ بھیج دیا گیا تھا کہ وہ اس تقریب کا حصہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب بہت واضح تھا لیکن کسی نے 2 اور 2 کو ملا کر نو بنا دیا، جو میرے نزدیک انتہائی ناقابلِ قبول صحافت ہے۔

ہیڈ کوچ نے بتایا کہ تقریب میں شرکت کرنے والوں کی فہرست میں آخری لمحات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی اور باقی تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا اپنا نام بھی فہرست میں پہلے سے شامل تھا۔ واضح رہے کہ ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کے برعکس، اسکواڈ سے ریلیز کیے گئے دیگر کھلاڑی جن میں عامر جمال، علی عثمان، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں، شاہی ملاقات میں موجود تھے، جبکہ امام الحق اور محمد رضوان پہلے ہی وطن واپس لوٹ چکے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔