اسلام آباد(سب نیوز)نیپرا ہیڈ کواٹرز میں تراویح میں تکمیلِ قرآن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں چیئرمین نیپر توصیف ایچ فاروقی اور ممبر سندھ رفیق احمد شیخ نے خصوصی شرکت کی۔
چیئر مین نیپرا اور ممبر سندھ نے تکمیلِ قرآن کے موقع پر حفاظ میں تحائف بھی تقسیم کیے۔
آخر میں نیپرا کی ترقی اور ملک کی سلامتی کے حوالے سے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
اللہ کریم و رحیم رمضان المبارک میں تکمیلِ قرآن بہ سلسلہ نمازِ تراویح کے موقع پر تمام مسلمانوں پر اپنی خصوصی برکتیں نازل فرمائے۔
