Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

لاہور (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل دوپہر طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہو گا جس میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔ وزیراعظم شہباز شریف پارٹی اراکین کو سیاسی حکمت عملی پر بریفنگ دیں گے اور اراکین سے آئندہ لائحہ عمل اپنانے سے متعلق تجاویز بھی لیں گے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو موجودہ سیاسی صورت حال میں اندرونی اور بیرونی مختلف چیلنجز درپیش ہیں۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مختلف معاملات پر باہمی تنازعات میں مبتلا ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ میں مردم شماری کے معاملیپر پیپلزپارٹی سے شدید اختلافات ہیں تو حکومت کو تحریک انصاف کی شکل میں ایک مشکل سیاسی حریف کا بھی سامنا ہے جس کا سامنا کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کو سنجیدہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔