ہومٹاپ سٹوریحکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکا ئو نٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا

حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکا ئو نٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے جمعرات کو قانونی تقاضہ پورا کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی حکومت کے ٹوئٹر اکانٹ پر پابندی لگادی، اب یہ اکانٹ بھارت میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

انڈیپینڈنٹ اردو نے برطانوی خبر رساں ادارے کے حوالے سے خبر شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر ضوابط کے تحت یہ ضروری ہے کہ جائز قانونی تقاضے، جیسا کہ عدالتی حکم کے تحت پورے ٹوئٹر اکانٹ پر پابندی لگادی جائے۔خبر رساں ادارے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکا ئو نٹ امریکا اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھے جانے اور رابطے کیلئے دستیاب ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کا دعوی ہے کہ ٹوئٹر اور پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تبصرے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

711387 31429179 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔