ہومبریکنگ نیوزقوم جان دے سکتی ہے مگر ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی،شیخ رشید

قوم جان دے سکتی ہے مگر ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی،شیخ رشید

راولپنڈی(سب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل محفوظ ہونے کا بیان خوش آئند ہے، دوست ممالک حکومت سے نالاں ہیں اسی لئے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی نہیں کروا رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم جان دے سکتی ہے مگر ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ حکومت نے میری ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے کل اپیل دائر کی ہوئی ہے۔ اگر ضمانتیں منسوخ ہو گئیں تو دھوم دھام سے سسرال جاؤں گا۔ کیس بلو رانی کی ٹویٹ ہے جو جیل سے بھی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک موجودہ حکومت سے نالاں ہیں اسی لئے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی نہیں کروا رہے۔ آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ نہیں کر رہا۔ لاہور میں ماحول کشیدہ جس سے پورا صوبہ متاثر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔