کراچی: سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلے اوور کی آخری گیند پر ڈیون کانوے کو بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔ اوپنر فن ایلن 29 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر اسامہ میر نے کیوی کپتان کین ولیمسن کو بولڈ کرکے کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔ کین ولیمسن 26 رنز بنا سکے۔
ڈیرل مچل 36 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ ٹام لیتھم 42 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
