Sunday, October 13, 2024
ہومدنیاسعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی، پابندیوں میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی، پابندیوں میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

جدہ (خالد نوا ز چیمہ)سعودی عرب میں اتوار7 مارچ سے کورونا ایس او پیز کے تحت لگائی گئی کئی پابندیوںمیں توسیع نہیں کی جائے گی۔ریستورانوں او قہوہ خانو ں میں ٹیبل سروس بحال کی جا رہی ہے جبکہ سنیما، جم اورسپورٹس سینٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ہوٹلوں اور شادی گھروں میں تقریبات بدستور معطل رہیں گی، سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا کہ 14فروری کو کورونا وائرس سے بچاو کی جو پابندیوں لگائی گئی تھیں ان میں بعض میں نرمی کی جا رہی ہے ان میں ہوٹلوں اور قہوہ خانوں میں ٹیبل سروس کو بحال کیا جا رہا ہے .سنیما گھروں کے علاوہ جم اور اسپورٹس سینٹر بھی اتوار 7مارچ سے کھول دئیے جائیں گے .سماجی تقریبات میں 20افراد سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ہوٹلوں اور شادی ہالز میں بڑی تقریبات بدستور معطل رہیں گی تاہم کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کروایا جائے گا ماسک کی پابندی لازمی ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔