Saturday, September 7, 2024
ہومکامرستجارتی خسارہ 17.53 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

تجارتی خسارہ 17.53 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد , رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ تجارتی خسارہ 17.53 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ، گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 15.85ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران تجارتی خسارہ 10.64 فیصد مزید بڑھ گیا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملکی برآمدات 4.29 فیصد اضافے سے 16.30 ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 7.49فیصد اضافے سے 33.84 ارب ڈالر رہیں اور تجارتی خسارہ بڑھ کر 17.53 ارب ڈالرسیزائدہو گیا۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 15.85ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ، فروری2021میں برآمدات 4.12فیصد کمی سے 2.04ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 9.55فیصد اضافے سے 4.56ارب ڈالر رہیں۔ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ فروری 2021میں تجارتی خسارہ 3.93فیصد اضافے سے 2.51ارب ڈالر رہا۔یاد رہے جنوری میں 2021 میں دسمبر 2020 کے مقابلے تجارتی خسارے میں 1.44 فیصد کمی واقع ہوئی تھی ، تجارتی خسارے میں کمی کے باوجود جنوری میں ملکی برآمدات میں دس فیصد کمی واقع ہوئی، جنوری دوہزار اکیس میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 13کروڑ ڈالر رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔