چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کچھ اعظم سواتی کے ساتھ ہوا ہے وہ اگر میرے ساتھ ہو تو میں خود کش حملے کیلئے تیار ہوجاؤں۔
عمران خان نے کہا کہ ان کے ذہن میں صرف یہ بات ہی رہ جائے گی کہ بدلہ کیسے لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کیلئے احتجاج کرنا ضروری ہے، اس کے ساتھ جو ہوا وہ ظلم کی انتہا ہے۔
ان کے اس بیان پر ن لیگ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان وہ ریاست ہے جس نے خودکش بمباروں کے ہاتھوں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے، یہ بیان ان لاکھوں شہدا کی توہین ہے جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔
