لاہور(آئی پی ایس ) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت تین مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ دیے گئے جن میں آئی پی پیز کی پے منٹس اور روٹی کی قیمت میں کمی بھی شامل ہیں۔ملک گیر ہڑتال کے دوران حکومتی وفد مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ پہنچا جہاں فریقین کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
حکومتی وفد میں سینیٹر رانا ثنا اللہ خان، وفاقی وزیر احسن اقبال اور خواجہ سلمان رفیق شامل تھے جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن بھی مذاکرات میں شریک تھے۔جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کر رہے ہیں جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈپٹی سیکریٹری فراست شاہ، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، امیر لاہور ضیا الدین انصاری اور نوید علی بیگ شامل ہیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حکومتی کمیٹی کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم منصوعات پر لیوی ٹیکس کا خاتمہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے جبکہ آئی پی پیز معاہدے ختم اور بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔حکومتی کمیٹی نے کہا کہ آپ کے مطالبات جائز ہیں مگر پیٹرولیم منصوعات کی قیمت عالمی تناظر میں رکھنا ہوں گی،
ہماری تو پہلی ترجیح عوام کو ریلیف دینا ہی ہے۔حکومتی وفد اور جماعت اسلامی کے رہنماں نے ملاقات کے بعد میڈیا کے سامنے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پیٹرولی لیوی میں کمی سے متعلق جماعت اسلامی کی تجاویز کو سنا، حکومت کی کوشش ہے کہ عام آدمی کو مسلسل ریلیف ملے، جماعت اسلامی نے کچھ تجاویز پیش کی ہیں جن پر غور کیا جائے گا۔
