اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون نے جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان کے لیے اٹلی کے نومقرر سفیر یوگو چیارلاتانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماں کے درمیان بدلتے ہوئے نئے میڈیا کے منظرنامے، بین الاقوامی میڈیا کے رجحانات اور عوامی رابطے میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے کردار سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر خوشگوار اور مفید تبادلہ خیال ہوا۔ فہد ہارون نے ڈیجیٹل شعبے میں اٹلی کے ساتھ مزید روابط اور تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان گرمجوش اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
معاون خصوصی فہد ہارون کی اٹلی کے نومقرر سفیر سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
