ہومبریکنگ نیوزگندم کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک، رآمد کی منظوری

گندم کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک، رآمد کی منظوری

اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں گندم کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے اہم فیصلے کرلیے ہیں، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پاسکو کو صوبوں کو فوری طور پر گندم فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا عمل شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

جمعرات کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں گندم کے ذخائر اور دستیابی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔اجلاس میں گندم کی درآمد، قیمتوں میں استحکام اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے گندم سے متعلق مسائل کے حل میں تمام صوبوں، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور وزارت تجارت کے تعاون اور رابطہ کاری کو سراہا۔

محمد اسحاق ڈار نے پاسکو کو ہدایت کی کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور متعلقہ رہنمائی کمیٹی کی منظور شدہ تقسیم کے مطابق صوبوں کو فوری طور پر گندم فراہم کی جائے۔ انہوں نے صوبوں کو بھی ہدایت کی کہ مختص گندم کی بروقت ادائیگی اور اٹھان یقینی بنائی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔