اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر سلیم محمد سلیم البواب الزعابی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور پاکستان میں سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔
اس موقع پر دونوں سفیروں نے تاجکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستان میں سفارتی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں مقف کی ہم آہنگی سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔دونوں جانب سے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو جاری رکھنے اور تاجکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
