ہومپاکستانپہلی بار ہماری آواز سنی گئی،پاکستان خیرات نہیں موسمیاتی انصاف چاہتا ہے،وزیر اعظم

پہلی بار ہماری آواز سنی گئی،پاکستان خیرات نہیں موسمیاتی انصاف چاہتا ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد-وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کی مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم خیرات نہیں بلکہ موسمیاتی انصاف چاہتے ہیں۔ شرم الشیخ کانفرنس میں کامیاب موسمیاتی سفارت کاری میں کردارادا کرنے والوں سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں سے پاکستان میں بہت تباہی ہوئی، سیلاب سیلوگوں کے گھراجڑ گئے فصلیں تباہ ہوئیں اور 33ملین لوگ متاثرہوئے۔وزیراعظم نے کہا کہ سندھ اوربلوچستان کی حکومتوں نیمتاثرین کی بھرپورمدد کی، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مشکل کی اس گھڑی میں کی جانے والی امداد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا پاکستان کی آوازعالمی سطح پرسنی گئی، پاکستان خیرات نہیں بلکہ موسمیاتی انصاف چاہتا ہے، دعاگو ہیں جو پاکستان کیساتھ ہوا وہ کسی دوسرے ملک کیساتھ نہ ہو۔ شہباز شریف نے کہا کہ تلخ حقیقت ہیجو پاکستان میں ہوا وہ یہاں تک محدود نہیں رہے گا، پاکستان اس چیز کا شکارہوا جو ہماری پیدا کردہ ہی نہیں، ترقی یافتہ ممالک میں کاربن کااخراج بہت زیادہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات روکنے کیلیے عالمی سطح پراقدامات کرنا ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن افغانستان کا خواہاں ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف سے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران وزیر مملکت نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔