ہومپاکستاناسمبلیاں تحلیل: آصف زرداری کا پنجاب اور خیبرپختونخوا پلان سامنے آگیا

اسمبلیاں تحلیل: آصف زرداری کا پنجاب اور خیبرپختونخوا پلان سامنے آگیا

سیاست کے جادوگر سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نہ صرف پنجاب اسمبلی کو بچانے کے لیے ممبران کی کافی تعداد ہے بلکہ وہ کے پی اسمبلی میں بھی کوئی جادو چلا سکتے ہیں۔

خصوصی انٹرویو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پنجاب میں عدم اعتماد کا ووٹ لانا ممکن ہے؟ تو جواب میں زرداری نے کہا کہ ہم کے پی میں بھی تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

جب ان کے سامنے یہ حقیقت رکھی پی ڈی ایم کے پاس پختونخوا میں اتنی نشستیں نہیں کہ وہ عدم اعتماد میں کامیابی حاصل کرسکیں تو آصف زرداری نے کہا، ”تھوڑے دوست گمراہ ہیں، انہیں واپس لانا ہے۔“

سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ قبل از وقت انتخابات ملک یا جمہوریت کے لیے سازگار نہیں ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو کیا ہوگا؟

اس پر ان کا کہنا تھا کہ ”پھر ہم ان اسمبلیوں میں دوبارہ الیکشن کرائیں گے، ہم دیکھیں گے کہ وہ (عمران خان) کتنے ایم پی اے واپس اسمبلی میں لاتے ہیں۔“

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔