اسلام آباد:زرعی تحقیقاتی کونسل میں فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کی پاکستان میں نمائندہ فلورنس رول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو کھاد تقسیم کی جائے گی، سیلاب متاثرین کے زرعی شعبے میں تعاون کی جدید ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کو گندم کے 50 کلو بیچ فراہم کر رہے ہیں،فلورنس رول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو 50 کلو یوریا اور 50 کلو ڈی اے پی کھاد فراہم کر رہے ہیں، سڑکیں اور پل تباہ ہونے کی وجہ سے سیلاب متاثرین تک سامان پہنچانے میں مشکلات ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد میں جاپان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے بڑی تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو اپنے پاوں پہ کھڑا کرنے کے لیے دیگر امدادی ادارے بھی آگے آئیں۔
سیلاب متاثرین کو کھاد تقسیم کی جائے گی، فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
