ہومپاکستانسیلاب متاثرین کو خوارک اور شیلٹر فراہم کر رہے ہیں،پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کا تقریب سے خطاب

سیلاب متاثرین کو خوارک اور شیلٹر فراہم کر رہے ہیں،پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کا تقریب سے خطاب

اسلام آبا:پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث 15 ملین پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوئے ہیں،سیلاب سے انسانی زندگیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا،سیلاب متاثرین کو خوارک اور شیلٹر فراہم کر رہے ہیں،ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں امریکی عوام پاکستانی عوام کیساتھ کھڑی ہے،
1952 سے پاکستان کیساتھ زراعت کے شعبے میں شراکت داری ہے،زراعت، تحقیق،یونیورسٹی،فوڈ سیفٹی،توانائی ،پانی کے ذخائر کی تعمیر و دیگر شعبوں میں پاکستان کیساتھ تعاون کر رہے ہیں ،زراعت،توانائی اور اقتصادی ترقی پاکستان کی سکیورٹی کیلئے اہم ہیں،اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹا جا سکے،موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اوراقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔