ہومپاکستانڈیفالٹ کے خطرات ختم،معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے،وزیر اعظم

ڈیفالٹ کے خطرات ختم،معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد- وزیرِ اعظموزیرِ اعظم شہباز شریف سے معروف بین الاقوامی انویسٹمنٹ بینکنگ اینڈ کیپیٹل مارکیٹس فرم جیفریز (Jefferies) کے وفد کی ملاقات،وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک،وزیرِ اعظم نے وفد کا خیر مقدم کیا اور انہیں پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کی بھی دعوت دی، وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملک کو در پیش معاشی چیلینجز کا مثر مقابلہ کرکے ملک کے معاشی استحکام کی سمت گامزن ہونے کو خوش آئند قرار دیا،اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، اتحادی حکومت کے مشکل فیصلوں کی بدولت ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے ،پاکستان کی معاشی صورتحال کے بارے میں غلط معلومات پھیلا کر بے بنیاد ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی مزموم کوشش کی جا رہی ہے ،اتحادی حکومت نے سیاسی قیمت کی پرواہ کئے بغیر ملک کو گزشتہ چار سال کی نا اہلیوں کا خمیازہ بھگتنے سے بچا لیا،محکومت مہنگائی کو کم کرنے اور عام آدمی کے ریلیف کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے ،محکومت بیرونی تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے کوشاں ہے،پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔