گلگت (ائی ہی ایس)گلگت۔ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس انٹرنیشنل سپیشل ڈے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت۔ ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت، سوشل ویلفیئر آفیسر گلگت، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 گلگت، صدر سپیشل پرسن گلگت بلتستان /فوکل پرسن اور دیگر آفیسر ان اور سپیشل پرسنز کے نمائنددوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ03 دسمبر 2022 کو ہونے والے انٹر نیشنل ڈے کوکامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائےجائینگے اورتمام تر وسائل برؤے کارلائیں جائینگے۔اس حوالے سے صدر سپیشل پرسن / فوکل پرسن ASPGB نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو انٹرنیشنل ڈے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ڈے کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی بھر تعاون کی اشد ضرورت ہے اس ڈے کو ملکر منایا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے صدر سپیشل پرسن کو یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ڈے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ گلگت آپ لوگوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر کے سرکاری سکولز کاجائز ہ لیں اور انٹرنیشنل سپیشل ڈے کے لئے مناسب ہال کا بندوبست کریں۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے سوشل ویلفیئر آفیسر گلگت کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل ڈے کے تمام تر انتظامات بروقت مکمل کرائیں تاکہ سپیشل ڈے کے موقع پر کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس کے شرکاء کا مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کہ آئندہ ہونے والی میٹنگ کے دوران سپیشل ڈے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی۔صدر سپیشل پر سن نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
