ہومتازہ ترینکراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور نعش نکال لی گئی

کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور نعش نکال لی گئی

کراچی: شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور نعش نکال لی گئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق شناخت محمد مفید ولد غمین گل کے نام سے ہوئی۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور اب تک 15 نعشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 15 افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

حکام کے مطابق عمارت کے ملبے میں مزید 2 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔