Friday, November 8, 2024
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا، شاہ محمود قریشی کی قیادت میں وزرا نے الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے والے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا ۔الیکشن کمیشن نے پیمرا سے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ ریکارڈ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری صحیح طریقے سے نہیں نبھائی،ویڈیو آنے کے بعد الیکشن کمیشن پر زیادہ ذمہ داری آتی تھی کہ وہ صفاف الیکشن کراتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔