کراچی(آئی پی ایس )وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جب کوئی بات کرتے ہیں یا زبان دیتے ہیں تو اسے پورا کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف بھی جب کوئی وعدہ کرتے ہیں تو اسے ضرور پورا کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کو بزنس فرینڈلی کریں گے، پرانی انکوائریوں کو ختم کریں گے، ہم نے اپنے ملک کو سنوارنا ہے، ابھی جو موقع ہمارے پاس آیا ہے اس سے فائدہ اٹھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے پوری بزنس کمیونٹی کو سزا نہیں دی جا سکتی، 3 سالوں میں پاکستان سے 100 ارب روپیہ باہر گیا ہے، اگر کوئی یہ کہے کہ یہ معلوم نہیں کیا جا سکتا کہ پیسہ کیسے باہر گیا، تو کراچی سے ایک دو لوگوں کو اٹھا لیا جائے تو پتا چل جائے گا کہ پیسہ کیسے باہر گیا ہے۔
