Friday, September 20, 2024
ہوماسلام آبادنئے ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ،آئی جی اسلام آباد کی مبارکباد

نئے ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ،آئی جی اسلام آباد کی مبارکباد

اسلام آباد،سنٹرل پولیس آفس میں نئے ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سینئر افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کونئے عہدے کے رینک لگائے، ترقی پانے والے افسران میں ایک ڈی ایس پی ،چار انسپکٹرز اور 11 سب انسپکٹرز شامل ہیں، جن کو ایس پی،ڈی ایس پیز،انسپکٹرز کے عہدے کے رینک لگائے گئے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے نئے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آپ پر مزید ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، نیک نیتی کے ساتھ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کریں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔