Sunday, June 7, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانگلگت بلتستان عام انتخابات،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ،کہیں شیر کی دھاڑ تو کہیں تیر چل گیا،پی پی پی کے بے ضابطگیوں کے الزامات

گلگت بلتستان عام انتخابات،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ،کہیں شیر کی دھاڑ تو کہیں تیر چل گیا،پی پی پی کے بے ضابطگیوں کے الزامات

اسلام آباد /گلگت (سب نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گلگت بلتستان الیکشن میں مجموعی طور پر 403امیدواروں نے حصہ لیا۔گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز کا رش رہا اور لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے رہے، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

حلقہ جی بی اے 1گلگت 1 کے 80 پولنگ اسٹیشنز میں سے 28 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین 3600 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے محمد شفیق الدین 2300 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 2 گلگت 2 کے 91 پولنگ اسٹیشنز میں سے 27 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے حفیظ الرحمان 4129 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 2695 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 کے 82 پولنگ اسٹیشنز میں سے 42 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے محمد اقبال 5000 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار سید سہیل عباس 3867 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 4 نگر 1 کے 53 پولنگ اسٹیشنز میں سے 37 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 5072 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 4547 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 5 نگر 2 کے 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار جہانگیر شاہ 814 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے جاوید علی منوا 629 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ کے 88 پولنگ اسٹیشنز میں سے 12 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 937 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار راجہ نظیم الامین 478 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 7 اسکردو 1 کے تمام 31 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 4337ووٹ لے کر کامیاب جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 3891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ جی بی اے 8 اسکردو 2 کے 70 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محمد کاظم 1228 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 936 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 9 اسکردو 3 کے 54 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 967 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 806 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 10 اسکردو 4 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 9 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 1059 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 11 کھرمنگ کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسن 1255 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شجاعت حسین 831 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 12 شگر کے 71 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 1541 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے طاہر شگری 875 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 13 استور 1 کے 57 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی 4368 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شاہدہ 4312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 14 استور 2 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رانا محمد فاروق 3390 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے شمس الحق لون 3383 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 15 دیامر 1 کے 51 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد دلپزیر 1274 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ جمعیت علمائے اسلام(ف)کے ولی الرحمان 805 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 42 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عتیق اللہ 1225 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے محمد انور 867 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 17 دیامر 3 کے 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد نسیم 1306 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عبدالکریم 803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4 کے 32 پولنگ اسٹیشنز میں سے 25 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کفایت الرحمان 3631 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے گلبر خان 3298 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 19 غذر 1 کے 78 پولنگ اسٹیشنز میں سے 21 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ظفر محمد 2233 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی 2155 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 20 غذر 2 کے 69 پولنگ اسٹیشنز میں سے 20 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار صفدر علی شیرازی 1530 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے عبدالجہاں 1504 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 کے 60 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار امان علی 2040 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے غلام محمد 1788 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 22 گھانچے 1 کے 58 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی 1209 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عاشق حسین 945 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ جی بی اے 23 گھانچے 2 کے 50 پولنگ اسٹیشنز میں سے 9 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار انور علی 2474 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار عبد الحمید 344 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 کے 46 پولنگ اسٹیشنز میں سے 26 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 4419 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 2830 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ جی بی اے 24 گھانچے 3 کے تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد شفیق 8092 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 5072 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری طرف پیپلز پارٹی نے الیکشن میں دھاندلی اور فارم 45نہ دیئے جانے کے الزامات عائد کر دیئے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز نے تمام 24حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو مصدقہ فارم45 جاری کرنے کی ہدایت کردی۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ یہ عمل الیکشن ایکٹ2017 اور الیکشن رولز2017 کی متعلقہ دفعات کے مطابق یقینی بنایا جائے۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔