اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے ملپور کے جنگل میں 350 ایکڑ رقبے پر11کروڑ 64 لاکھ روپے سے بننے والے ماڈل پارک کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے کی زمین کی تیاری کیلئے دو کروڑ 84 لاکھ روپے کی مشنری کی خریداری کیلئے ٹینڈر نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی نومبر 2020 میں ہونے والی میٹنگ میں ملپور کے جنگل میں بننے والے ماڈل پارک کے منصوبے کی منظوری دی گئی تھی یہ منصوبہ گیارہ کروڑ 64لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جبکہ اس منصوبے میں زمین کی تیاری کیلئے مشنری کی خریداری پی سی ون کا حصہ ہے مشنری کی خریداری کے لیے ٹینڈر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 34 قسم کی مشنری خریدی جائے گی جس میں ٹریکٹرز،ہیڈرالک لوڈر، فرنٹ بلیڈ ٹریکٹر،ٹرالیاں ودیگر زرعی مشینری شامل ہے ۔سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق اس ماڈل پارک کا رقبہ 350 ایکڑ ہے جس میں 7ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ ویٹ لینڈ اور بارش کے پانی کو جمع کرنے کیلئے ایک تالاب بنایا جائے گا۔ ماڈل پارک کی چاردواری اور ٹیوب ویل لگانے کیلئے بھی ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پارک کے لئے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر،جنگل کے گارڈز،مالی اور ٹریکٹر ڈرائیوروں کی بھرتیوں کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا ،ماڈل پارک میں 6 ہزار کچنار کے درخت لگا دیئے گئے ہیں
سی ڈی اے کی ملپور میں350ایکڑ پر بننے والے ماڈل پارک کی منظوری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔