تہران: (آئی پی ایس) سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، امریکہ کی شرارت ختم ہو جائے گی۔
ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال تیزی سے مستحکم ہو رہی ہے، امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ناکہ بندی سے بحری سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ توانائی اور شپنگ کے راستوں کو جان بوجھ کر متاثر کیا گیا، مخالف قوتوں کے اقدامات کے باوجود برائی کمزور پڑے گی۔
باقر قالیباف نے دعویٰ کیا کہ موجودہ صورتحال امریکہ کے لیے ناقابل برداشت بنتی جا رہی ہے، جبکہ ہم نے ابھی باقاعدہ آغاز نہیں کیا، ایران ابھی اپنی اصل حکمت عملی کا آغاز بھی نہیں کر رہا۔
علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ عبّاس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے جو امریکا کو پھر سے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، اسی طرح متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہئے۔
