Tuesday, May 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کردیا

ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کردیا

ایران کی عسکری قیادت کی جانب سے آبنائے ہرمز سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرِ کنٹرول آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کر دیا ہے جس میں اس اہم آبی گزرگاہ کے مختلف اسٹریٹیجک پوائنٹس اور نگرانی کے علاقوں کو واضح کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس نقشے میں اہم بحری راستوں، دفاعی تنصیبات اور ایرانی نگرانی کے دائرہ کار کو نمایاں کیا گیا ہے، جسے خطے میں ایران کی بحری حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
آبنائے ہرمز، جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل ہوتی ہے، عالمی معیشت کے لیے انتہائی حساس مقام ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے میں اس نوعیت کے نقشے کا اجرا علاقائی طاقت کے اظہار اور اسٹریٹیجک پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں بھی سامنے آئی ہے جب خلیج میں کشیدگی اور بحری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔