ساجد حسین شاہ
زندگی کیا ہے آئیے قرآن مجیدکی روشنی میں دیکھتے ہیں جو خدا کا کلام ہے ہمارے پیارے نبی خاتم النبیین تاجدار مدینہ سرور کائنات حضرت محمد صلی الللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلب پر اترا سورت ملک قرآن مجید کا انتیسواں پارہ ھے ارشاد باری تعالی ھے نہایت بزرگ وبرتر ہے وہ جس کے ہاتھ کے کائنات کی بادشاہت ہے جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمھاری آزمائش کرے کہ تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والاہے اس زندگی کو نکھارنے کیلئے سنوارنے کیلئے اس زندگی کو روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے رب العزت نے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر بھیجے جو علم اور آگاہی کی شمع روشن کرتے رہے اور جہالت کے اندھیروں سے نکالتے رہے۔ قرآن پاک میں زندگی کی اہمیت کو اسطرح بیان کیا گیاہے ارشاد ہوا جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی جس نے ایک شخص کا قتل کیا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا گویا اس آیت کی رو سے معلوم ہوتا ہے انسان کی زندگی کی کتنی اہمیت ھے اور ایک انسان پوری انسانیت کا نمائندہ ہے۔ زندگی اور موت کا خالق اللہ پاک ہے زندگی ایک نعمت ہے اس نعمت کا خیال رکھنا ہمارا اولین فریضہ ہے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پوری دنیا سمیت پاکستان بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں ھے کرونا وائرس کی وبا کو تقریبا ایک سال بیت گیا اس دوران دنیا بھر میں تقریبا گیارہ کروڑ سے زیادہ لوگ اس وائرس کا شکار ہوئے اور پچیس لاکھ سے کچھ اوپر لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں پاکستان میں کرونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا پاکستان میں تقریبا پانچ لاکھ اسی ہزار کے قریب لوگ اس انفیکشن کا شکار ہوئے جن میں 12860 لوگ خالق حقیقی سے جا ملے پاکستان نے اس عالمی وبا کے پیش نظر موثر اور مربوط حکمت اور عملی اقدامات کو یقینی بنایا جو کورونا کے کم کیسز کی وجہ بنیان عملی اور موثر اقدامات کی وجہ سے دنیا ہماری موثر اقدامات کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکی اس وبا کا پاکستانی قوم میڈیا تمام سیاسی اور عسکری قوتوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کی وجہ سے پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت بہت کم اموات ہوئیں عالمی ادارہ صحت نے بھی پاکستان کے اقدامات کی زبردست تعریف کی اور مثالی قرار دیا ھے ڈاکٹر فیصل سلطان کی قیادت میں وزارتِ صحت عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے بھرپور عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ھے وزارتِ صحت نے کرونا وائرس کی پہلی لہر سے لیکر ابتک دن رات عوام کو اس وائرس سے بچانے کیلئے کام کر رھے ہیں وزارتِ صحت کے بیشر افسران اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں وزارت صحت کے تمام ماتحت ادراے خراج تحسین کے مستحق ہیں خاص طور پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے انتہائی شاندار اور کلیدی کردار ادا کیا ہیکرونا وائرس کے خاتمے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا پلیٹ فارم ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو رھا ھے این سی او سی کے پلیٹ فارم منزل کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر رھا ھے کرنل شفییق کی خدمات مثالی ہیں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ھے وہ بھی قوم کے ہیرو ہیں کرونا وبا کی روک تھام کیلئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی خدمات قابل تحسین ہیں بالخصوص ہمارے ہیلتھ رپورٹرز کا کردار شاندار رھا مشکل ترین حالات کے باوجود ثابت قدمی سے رپورٹنگ کے فرائض انجام دیتے رہیں ہیں ہیلتھ رپورٹر بھی فرنٹ لاییز ورکرز کی طرح ہیں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں میں سمجھتا ہوں اب عوام کی زندگیوں کو بچانے کیلئے ویکسین کا مرحلہ ان پہنچا ھے چین نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوے ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو فراہم کردی ھے حکومت پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگا رہی ھے حکومت نے جو وعدے کیے تھے پوری زمہ داری سے سر انجام دے رہی ھے پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے اپنی منزل کی طرف گامزن ھے ساینوفارم ویکسین جو ایک موثر اور محفوظ ویکسین ھے فرنٹ ہیلتھ لاییز ورکرز کو دی جارھی ھے دوسرے مرحلے کی ویکسینیشن کیلئے ساٹھ سال سے زاید عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن جاری ھے آئیے ویکسین لگوائیں، زندگی بچائیں کورونا وائرس ویکسین آپ کو زندگی کا تحفظ فراہم کرتی ہے پاکستان میں معمولاتِ زندگی کی مکمل بحالی کی خاطر خود کو ویکسین لگوانے کے لئے آج ہی اپنا نام رجسٹر کروائیں پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسینز، قابل اعتماد قومی اور عالمی اداروں سے منظور شدہ ہیں پاکستان میں اب تک ایک لاکھ سے زائد اور دنیا کے دیگر ممالک میں کروڑوں لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ اور ان میں ضمنی اثرات کی شرح نہ ہونے کے برابر ھے وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت بھی ان ایک لاکھوں افراد میں شامل ہیں جو ویکسین لگوا چکے ہیں تمام شہری جن کی 60 سال یا اس سے زائد ہے وہ کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین کے لئے رجسٹر ہو سکتے ہیں رجسٹریشن کا طریقہ کار مندرجہ ذیل ہے اپنے آپ کو رجسٹر کرنے کے لئے 1166 پر CNIC نمبر بغیر “-” کے ایس ایم ایس کریں یاnims.nadra.gov.pk پر تفصیلات درج کریں ویکسین دستیاب ہوتے ساتھ ہی آپ کو بذریع ایس ایم ایس مطلع کر دیا جائے گا ہیلتھ کیئر ورکرز 10 مارچ تک covid.gov.pk/vaccine کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کرکے کسی بھی ویکسینیشن مرکز سے ویکسین لگوا سکتے ہیں مزید تفصیلات کے لئے ncoc.gov.pk یا covid.gov.pk کی ویب سائٹ دیکھیں میری عوام سے اپیل ھے ویکسینیشن کا عمل پالیسی کے مطابق طبی عملے سے شروع کر دیا ھے ویکسین کو متنازع بنانے کیلئے ایسی باتیں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے دوسرے مرحلے میں حکومت 60 سال۔سے زاید عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ھے ایسٹرا زنیکا ویکسین جو ایک موثر اور محفوظ ویکسین ھے تمام شہری بلا خوف کرونا ویکسین لگوایں عالمی ادارہ صحت نے کہا ھے پاکستان میں استعمال۔ہونے والی ویکسین کے تا حال کوئی سایییڈ ایفیکٹس سامنے نہیں آئے کرونا سے بچا کیلئے بہت ضروری ھے بزرگ شہریوں کو ترجیح بنیادوں پر ویکسینیشن کروانی چاہیے پاکستان میں آج بھی وائرس موجود ھے اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ جیتی ہوئی جنگ دوبارہ شکست میں بدل جاے گی کرونا وائرس کا خاتمہ مشکل ہو جائے گا معاشی طور پر ہمارا ملک ان حالات کا متحمل۔نہیں ہو سکتا ھے حکومت کے ساتھ ساتھ یہ زمہ داری سول سوسائٹی فلاحی اداروں اور عوامی نمائندوں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ھے کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ماسک کا استعمال کریں سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور ویکسینیشن کے عمل کو تیز کریں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے ویکسین ضرور لگوائیں پاکستان میں خدا کے فضل وکرم سے جون تک تقریبا ایک کروڑ ستر لاکھ ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہوں گی حکومت عوام کی زندگیوں کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔