اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کہو میں مفتی اکرام اللہ سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،ہنگو پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تین افراد کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے تین روز قبل اسلام آباد کے علاقے بارہ کو میں جے یو آئی کے رہنمامفتی اکرام اللہ سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا۔جے یو آئی اسلام آباد کے رہنما مفتی اکرام اللہ ان کے بیٹے اور ایک شاگرد کے قتل کے ملزم کو ہنگو پولیس نے جائینٹ آپریشن میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان کے مطابق ملزم کا تعلق قبائلی ضلع اورکزئی سے ہے اور وہ اورکزئی فرار ہو رہا تھا کہ ہنگو پولیس نے بگٹو چیک پوسٹ پر اسے گرفتار کیا۔ڈی پی او کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پر کی گئی اور ملزم شاہد الرحمان کو گرفتار کر کے خفیہ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے اور ڈیپارٹمنٹل کاروائی کے بعد اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں مفتی اکرام اللہ سمیت 3افراد کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔