Saturday, September 7, 2024
ہومپاکستانسینیٹ انتخابات:شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے،شبلی فراز

سینیٹ انتخابات:شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے،شبلی فراز

پشاور،وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سیکریسی دائمی نہیں ہے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے بیلٹ پیپر پر بار کوڈ اور دیگر ذرائع کا استعمال کرے۔انہوں نے کہا کہ وقت کے تقاضے اور ہیں اور زمینی حقائق اور ہیں، ماضی میں سینیٹ الیکشنز میں ہمیشہ پیسے کا استعمال ہوتا رہا ہے، ہم چاہتے کہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔