کراچی ، سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کو سینیٹ الیکشن کے لیے اہل قراردے دیا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کاغذات نامزدگی میں کیا خامیاں ہیں ،ہمیں مطمئن کریں۔ درخواست گزار نے کہاکہ غیرقانونی طورپر پلوشہ خان کاووٹ پنجاب سے سندھ منتقل ہوا،عدالت نے کہاکہ اگر ووٹ پنجاب سے سندھ ٹرانسفر ہواتوخلاف قانون کیا ہے،الیکشن قوانین کی کس شق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ درخواست گزارنے کہا کہ سیاستدان اپنی مرضی کا قانون بناتے ہیں جو انہیں سوٹ کرے۔ عدالت نے کہاکہ ہم اپیلٹ ٹریبونل نہیں رٹ کے دائرہ اختیار میں دلائل دیں۔الیکشن سے متعلق ہمارے پاس محدود اختیارات ہیں ۔ درخواست گزار نے کہا کہ پلوشہ خان نے اثاثے چھپا غلط بیانی کی، جس پر جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیئے تو آپ آرٹیکل 62,63 میں چلے جائیں ، ہمارا اختیار سماعت اس وقت محدود ہے، کئی چیزیں ہم رٹ میں نہیں سن سکتے ، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کی درخواست مسترد کردی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار پلوشہ خان سینٹ الیکشن کیلئے اہل قرار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔