آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم کی تشکیل کردہ 12 رکنی اعلی اختیاراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ طلب، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ایک روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا، وزارت داخلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کریں گے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر امن الحق، وفاقی وزیر شیریں رحمان اور وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود شریک ہوں گے آئی بی ، آئی ایس آئی سربراہان اور سیکرٹری کابینہ بھی اجلاس میں شامل ہوں گے،اعلی اختیاراتی کمیٹی سرکاری دفاتر پر سائبر حملوں کو روکنے کیلئے سفارشات تیار کرے گی، وزیراعظم ہاوس کی سائبر سکیورٹی سے متعلق پروٹوکولز کا جائزہ بھی لیا جائے گا کمیٹی وزیر اعظم ہاوس میں سائبر سیکورٹی بریچ پر اپنی مکمل رپورٹ 7 روز میں تیار کرے گی۔کمیٹی 15 روز میں اپنی سفارشات تیار کرے گی جو وزیراعظم کو ہیش کی جائیں گی۔
آڈیو لیک،اعلی اختیاراتی کمیٹی کا اجلاس ایک روز کیلئے ملتوی،جمعہ کو طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

