Thursday, May 28, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومسائنس و ٹیکنالوجیٹک ٹاک نے فیملی پیئرنگ فیچر کے ساتھ اپنے حفاظت کے عزم کو مزید مستحکم کر دیا

ٹک ٹاک نے فیملی پیئرنگ فیچر کے ساتھ اپنے حفاظت کے عزم کو مزید مستحکم کر دیا

ٹک ٹاک اپنے منفرد فیملی پیئرنگ (Family Pairing) فیچرکے ذریعے فیملی کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ٹک ٹاک کایہ فیملی پیئرنگ فیچر، والدین اور نوجوان افراد کو، سیفٹی سیٹنگز کو اْن کی اپنی انفرادی ضرورت کے مطابق بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ٹک ٹاک کا مقصد اِس بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ والدین کس طرح نوعمرافراد کے اکاؤنٹس میں ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی کی غرض سے فیملی پیئرنگ فیچر استعمال کر سکتے ہیں جن میں ڈائریکٹ میسیجز، نوٹیفیکیشنز، واچ اور ڈاؤن لوڈ سیٹنگز شامل ہیں۔ یہ تمام ٹک ٹاک کے جاری عزم کا اہم حصہ ہیں اور اِن کا مقصد اس پلیٹ فارم پر نوجوان افراد کی حفاظت اور دیکھ بھال ہے۔
فیملی پیئرنگ فیچر والدین کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کو اپنے بچوں کے اکا ؤنٹس سے منسلک کرسکیں اور مُختلف کنٹرولز پر اختیار حاصل کریں، جس میں ذیل بیان فیچرز شامل ہیں:
اسکرین ٹائم مینجمنٹ: اس کے ذریعے ٹک ٹاک پر نوجوان افراد کے وقت کو روزانہ کنٹرول کیا جاسکتا ہے جس میں 40 سے 120منٹس تک کا آپشن دستیاب ہے۔
• ریسٹرکٹڈ موڈ: ایسے مواد کے ظاہر ہونے کو محدود کرتا ہے جوتمام عمر کے افراد کے لیے غیر مناسب ہو۔ فیمیلی پیئرنگ فیچر فعال کیے بغیر بھی والدین،کسی بھی وقت،ایپ کے ڈیجیٹل ویل بینگ کنٹرولز پر جا کر اسکرین ٹائم مینجمنٹ اور، ریسٹریکٹڈ موڈ سیٹ کرنے میں اپنے نوعمر بچوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
• ڈائریکٹ میسیجز: یہ آپشن اس بات کو محدود کرتا ہے کہ منسلک اکاؤنٹ کو کون میسیجز بھیج سکتا ہے یا پھر ڈائریکٹ میسیجنگ کو مکمل طور پر آف کیا جا سکتا ہے۔استعمال کرنے والوں کا تحفظ ذہن میں رکھتے ہوئے ٹک ٹاک نے میسیجنگ کے لیے متعدد پالیساں اور کنٹرولز تیار کیے ہیں، مثلاً صرف منظور شدہ فالوورز ہی ایک دوسرے کو میسیجز بھیج سکتے ہیں اور ٹک ٹاک میسیجز میں تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی اجاز ت نہیں دیتا ہے۔ اگر کسی صارف کی عمر 16 سال سے کم ہے، ایسی صورت میں ٹک ٹاک خود بخود ڈائریکٹ میسیجز کو غیر فعال کر دیتا ہے۔
• پرائیویسی اور سیکیوریٹی کی سیٹنگز: اس آپشن کے ذریعے والدین اس بات کا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کون اْن کے نو عمر بچوں کی وڈیوز کو لائیک اورکمنٹ کر سکتا ہے، خواہ اُن کا اکاونٹ پرائیویٹ رکھنا ہے یا پبلک، یا اْن کا اکاؤنٹ دوسرے افراد کو تجویزکرنا ہے کہ نہیں۔ والدین اس بات کا بھی فیصلہ کر سکتے یں کہ اُن کے نو عمربچے کس قسم کا کنٹنٹ، لوگ، hasthtags یا آوازیں تلاش کر سکتے ہیں۔
ٹک ٹاک نے پاکستان کی بعض انتہائی مقبول شخصیات اور کری ایٹرز کے ساتھ بھی شراکت کی ہے جو خاندان کے تحفظ کے حوالے سے ٹک ٹاک کی کوششوں کو وسعت دینے کے لیے ایسا دلچسپ کنٹنٹ تیار کریں گے جس میں 13 سے 19 سال کی عمر کے نوجوان صارفین پر خصوصی توجہ دی گئی ہو گی۔
ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو اپنانا، فیمیلیز کو اپنی تخلیقی صلاحیتیوں کے اظہار، کہانیاں شیئرکرنے اور کمیونٹیز کے لیے حمایت کے اظہار کی غرض سے مشترکہ ٹولز بھی فراہم کر رہا ہے۔ ایک ہی وقت میں جہاں وہ ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ میں اکھٹا سفر کرنا سیکھ رہے ہوتے ہیں وہیں ایک محفوظ تجربہ یقینی بنانے پر بھی توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

فیمیلیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے،گزشتہ ایک سال کے دوران، ٹک ٹاک نے متعدد اقدامات کیے ہیں اور اپنی ٹیموں، پالیسیوں، کنٹرولز اور تعلیمی وسائل میں اضافہ کیا ہے۔ اس پلیٹ فام نے پالیسیوں کو مزید شفاف اور قابل رسائی بنایا ہے، سیفٹی ٹیموں پر اپنے اعتاد میں اضافہ کیا ہے اور دستیا ب وسائل کی بنیاد پر سیفٹی سینٹر قائم کیا ہے جہاں اُردو زبان میں بھی مواد دستیاب ہے اور دنیا کی ممتاز سیفٹی آرگنائزیشنز کے ساتھ شراکت بھی کی ہے۔
فیملی پیئرنگ فیچرکے ذریعے ٹک ٹاک نے صارفین کے تحفظ کے حوالے سے ا پنے عزم کو وسعت دی ہے جس سے پلیٹ فارم کے حفاظتی ٹولز کا مجموعہ بڑھاہے اور پرودکٹ کے فیچرز تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرنے لیے اس کا م کی تکمیل کرتا ہے کیوں کہ اس طرح صارفین ڈیجیٹل خواندگی ایک اہم سنگ میل عبورکرتے ہیں۔ والدین کو اپنے نوعمر افراد کے لیے آن لائن تجربہ اور راہنمائی کرنے کی بہتر صلاحیت فراہم کرنا کے ساتھ آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل شہریت کے بارے میں تعلیم کے لیے وقت فراہم کرنا ٹاک ٹاک کی جاری کاوشوں کا حصہ ہے۔
ٹک ٹاک کے سیفٹی فیچرز کا مجموعہ فیمیلیز کے ساتھ اپنی جاری وابستگی کا اظہار ہے اور جب کمیونٹی کے تحفظ، رازداری اور بہبود کی بات آتی ہے تو اِس کی کوئی حد نہیں ہے۔نو عمر افراد، کمیونٹیز، والدین اور کری ایٹرز کے ساتھ مزید اختراعات کے لیے کام کرنے کی غرض سے اور تفریح کے لیے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ٹک ٹاک پر آتے ہیں اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں خوشی پیدا کرنے کے ساتھ دوسرے افراد کواپنی تخلیقی صلاحیتوں میں شریک کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔