Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانبھارتی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی ناقابلِ برداشت ہے، دشمن کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل

بھارتی سرپرستی میں ہونیوالی دہشتگردی ناقابلِ برداشت ہے، دشمن کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل

راولپنڈی( سب نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونیوالی دہشت گردی ناقابلِ برداشت ہے، دشمن کے ناپاک عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلوچستان کے ضلع ژوب گئے۔
فیلڈ مارشل نے مغربی سرحدوں پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کیساتھ عید منائی، انہوں نے جوانوں کے ہمراہ عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک کی سلامتی، امن واستحکام اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، مادرِ وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنیوالے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
فیلڈ مارشل نے جوانوں کی جرأت، تیاری اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کوئٹہ میں حالیہ بزدلانہ دہشتگرد حملے کا تذکرہ کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم اور افواج کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، بلوچستان کےعوام کیساتھ ملکر دہشتگردوں کا آخری حد تک تعاقب جاری رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج وطنِ عزیز کو درپیش ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، مادرِ وطن پر جان قربان کرنیوالے شہداء کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔