نیویارک (سب نیوز) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج نیویارک میں پرتگال کے وزیرِ مملکت و وزیرِ خارجہ پاؤلو رانجل سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، علاقائی پیش رفت اور اقوامِ متحدہ سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پرتگالی وزیرِ خارجہ نے مغربی ایشیا میں پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے مسئلے پر بھی اپنے اپنے مؤقف اور خیالات کا تبادلہ کیا۔
اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے پرتگالی وزیرِ خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کر لیا۔

