پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سالگرہ ایک دن قبل ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر ٹرینڈنگ پر اس وقت سب سے اوپر عمران خان کی سالگرہ ٹرینڈ کر رہی ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان کے اندرونِ و بیرونِ ملک موجود مداح، حمایتی اور سیاسی کارکنان انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
دوسری جانب اگر عمران خان کی سالگرہ کی تاریخ کی بات کی جائے تو ان کی سالگرہ آج نہیں بلکہ کل ہے، عمران خان کل 70 برسوں کے ہو جائیں گے۔
عمران خان کی سالگرہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

