Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانتوہین عدالت کیس، عمران خان کا بیان حلفی منظور ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ آج

توہین عدالت کیس، عمران خان کا بیان حلفی منظور ہو گا یا نہیں؟ فیصلہ آج

اسلام آباد (سب نیوز) خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بیان حلفی منظور ہو گا یا نہیں؟ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج سماعت کے بعد فیصلے کا امکان ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر رکھی ہے۔

گزشتہ سماعت پر معافی کے بیان کو بنچ نے تسلی بخش قرار دیا تھا، نئے بیان حلفی میں بھی عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج دن اڑھائی بجے ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔