Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزکراچی، پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں: سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب

کراچی، پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں: سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب

گلگت(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی، پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں، پنجاب کے کسی شہر بھی جائیں آپ کو تبدیلی نظر آئے گی۔گمبہ اسکردو میں جلسے سے خطاب میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستان میں جدید انفرااسٹرکچرکی بنیاد رکھی، اگر نواز شریف کی حکومتیں نہ گرائی جاتیں تویہ ملک ترقی کرچکا ہوتا، ہم اپنی کوتاہی کا اعتراف کرتے ہیں، این ایف سی میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکو شیئر ملنا چاہیے، این ایف سی میں آپ کا شیئر آئیگا تو پیسے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی، پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں، اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق سے زیادہ صوبوں کے پاس فنڈز ہیں، کراچی بدقسمتی سیگندگی کا ڈھیر ہے،کوئی داد رسی کرنے والا نہیں، پنجاب کے کسی شہر بھی جائیں آپ کو تبدیلی نظر آئیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، مجھے 22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سن کر بہت تکلیف ہوئی ہے، شہباز شریف نے 100میگاواٹ سولر انرجی پروجیکٹ دیا ہے۔ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کسی ابراہیمی معاہد ے کو ہم تسلیم نہیں کرتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔