Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزغزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہادتوں کی تعداد 72 ہزار 939 تک پہنچ گئی

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہادتوں کی تعداد 72 ہزار 939 تک پہنچ گئی

غزہ(آئی پی ایس ) اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 72 ہزار 939 ہو گئی ہے جبکہ 72 لاکھ 927 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔غزہ میں قائم فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کا نقصان مسلسل بڑھ رہا ہے اور زخمیوں کی تعداد بھی لاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔

وزارتِ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف اسپتالوں میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایک فلسطینی کی لاش اور 8 زخمی افراد کو منتقل کیا گیا۔فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی حملے جاری رہے، جن میں اب تک 930 فلسطینی شہید اور 2 ہزار 819 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق غزہ کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے اور انسانی بحران میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔