Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینانگلینڈ نے ساتویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 67 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

انگلینڈ نے ساتویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 67 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔
انگلینڈ کے 210 کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرزمقررہ اوورز میں صرف 142رنز بناسکے، شان مسعود 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ بولرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا۔
پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا رہا، دونوں اوپنرز نے 39 رنز کی شراکت داری بنائی لیکن پھر ایلکس ہیلز 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلش ٹیم کو دوسرا نقصان فل سالٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 20 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ بین ڈکٹ 30 رنز پر پویلین لوٹے۔
101 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈیوڈ ملان اور ہیری بروک نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 209 رنز تک پہنچایا۔ملان 47 گیندوں پر 78 اور ہیری بروک 29 گیندوں پر 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔