ساتویں اور فیصلہ کن ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم جبکہ انگلینڈ کی قیادت معین علی کررہے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ باؤلرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آرام دیا گیا ہے۔
پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
فائنل ٹی 20 الیون میں کپتان معین علی، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلے، عادل رشید اور ریسے ٹاپلے شامل ہیں۔
فیصلہ کن ٹی20،پاکستان کا ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
