اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں 300 اہلکار بھیجنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
ٹوئٹر سے جاری پیغام میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ پولیس کے 300اہلکار بنی گالہ بھیجے گئے ہیں۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ بے بنیاد ہیں۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ معمول کی ڈیوٹی بھیجی گئی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ پراپیگنڈہ پر کان نہ دھریں۔
300 اہلکار بنی گالہ بھیجنے کی خبروں پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی آگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
