Thursday, July 18, 2024
ہومکھیلپی ایس ایل کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کاپاکستانیوں کیلئے اہم پیغام

پی ایس ایل کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کاپاکستانیوں کیلئے اہم پیغام

کراچی،پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی پی ایس ایل 6 کے لیے کراچی پہنچ گئے۔پی ایس ایل کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے گزشتہ شب کراچی پہنچنے کے بعد کہا کہ تمام پاکستانیوں کو اسلام و علیکم کہا۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ مجھے ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ اور پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔ تمام لوگ کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر احتیاط بھی کریں۔پی ایس ایل 6 کا حصہ بننے کے لیے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی چاڈوک والٹن، کولن انگرام، افغان کرکٹر نور احمد اور ہیڈ کوچ ہرشل گبز کراچی پہنچے تھے۔ہوٹل پہنچنے پر کووڈ ٹیسٹنگ کے بعد غیر ملکی کھلاڑی قرنطینہ میں ہیں۔ رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے، فرنچائز ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز 15 فروری سے شروع ہوں گے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے کراچی میں سجے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔