Saturday, October 5, 2024
ہومتعلیمپنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

لاہور،پنجاب یونیورسٹی نے فہیم احمد خان ولد احمد یار خان سیال کو پولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’پاکستان ۔ایران تعلقات 2010تا2018: گوادر اور چاہ بہار کی بندرگاہوں کے مضمرات ‘ کے موضوع پر،سعدیہ دختر رانا دلدار حسین کواپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون میں ان کے’صدمہ کے مضمرات کی نوجوانوں کیلئے پیشن گوئیاں اور اس کا نفسیاتی علاج’ کے موضوع پر،ثمن اکرام دخترمحمد اکرام کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے’امراضِ قلب کے مریضوں کے مرکزی و ریدی قشاطیر سے حاصل ہونے والے بائیو فلم بیکٹیریا کی شناخت’ کے موضوع پر،اسماء حق دختراحسان الحق کوکیمسٹری کے مضمون میں ان کے’ذیابیطس کی ادویات کی پہچان کیلئے سالماتی نقوش کی ملمع کاری ‘ کے موضوع پراوریاور ہارون ولد بشیر احمد کوہسٹری کے مضمون میں ان کے’پاکستان میں آمرانہ حکومت کے خلاف مزاحمت 1977-1988پنجاب کا خصوصی مطالعہ’ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔