اسلام آباد،ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز ‘راز’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ان کی آنے والی ویب سیریز ‘راز’ پاکستان کی پہلی اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس پر ریلیز ہوگی۔’راز’ کے ٹریلر میں حریم شاہ کو نوٹ اڑاتے ہوئے خوش ہوتا دکھایا گیا ہے۔ویب سیریز کے ٹریلر میں حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی شامل ہے جبکہ ٹریلر میں ٹک ٹاک اسٹار کو کبیر نامی مولوی کے ساتھ اسکینڈل میں گھرے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔55 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں حریم شاہ کی دوست کو انہیں مقبول ہونے کے طریقے بتاتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ انٹرنیٹ کی دنیا پر جھوٹ بھی بہت بکتا ہے۔ٹریلر میں بعدازاں حریم شاہ کو پرسوچ انداز میں دکھایا گیا ہے اور وہ کہتی ہیں ‘میں آزاد ہونا چاہتی ہوں، میں تنگ آگئی ہوں ان دقیانوسی باتوں سے’۔ویب سیریز کے ٹریلر میں حریم شاہ کو اداکار شہزاد شیخ کے ساتھ بھی دکھایا گیا ہے لیکن ٹریلر میں شامل اداکاروں کی کاسٹ سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ اردو فلکس کی ویب سائٹ متعارف کرادی گئی ہے جس پر رواں ماہ 26 فروری سے صارفین کو اوریجنل اردو سیریز، فلمز، ویب سیریز، ڈراما سیریز اور اردو میں ڈب کیے گیے ترک ڈراموں تک رسائی حاصل ہوگی۔
حریم شاہ کی ویب سیریز ‘راز’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔