Saturday, May 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کا معاملہ۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ججز تبادلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے حامد خان کے زریعے سپریم کورٹ درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ججز ٹرانسفر آرٹیکل 2 اے کے منافی ہے، ججز ٹرانسفر کے عمل میں شفافیت کا فقدان ہے،ججز ٹرانسفر کے عمل میں وجوہات نہیں بتائی گئیں، درخواست میں وفاق اور جوڈیشل کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں درخواست آرٹیکل 183 کی شق تین کے تحت دائر کی گئی ہے جس میں مزید کہا گیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے زریعے آرٹیکل 184 کی شق تین کو ختم کرنا غیر آئینی ہے،27ویں آئینی ترمیم کے زریعے آرٹیکل 175 کی شق 2 میں ترمیم کرنا غیر آئینی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کو مختلف ہائی کورٹس میں ٹرانسفر کرنا غیر آئینی ہے۔
سپریم کورٹ کا اختیار سماعت وفاقی آئینی عدالت کو نہیں دیا جاسکتا،ججز تبادلے ستائیسویں آئینی ترمیم کے بعد آرٹیکل 200 میں ترمیم کر کے ہوئے،وفاقی آئینی عدالت ستائیسویں آئینی ترمیم کے تحت وجود میں آئی اس لیے وہ کیس نہیں سکتی.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔